حسین وحید خراسانی
| شیعہ مرجع تقلید | |
|---|---|
| کوائف | |
| مکمل نام | حسین وحید خراسانی |
| تاریخ ولادت | 1921ء |
| آبائی شہر | مشہد |
| تاریخ وفات | 17 نومبر 2026ء |
| نامور اقرباء | صادق آملی لاریجانی (داماد) |
| علمی معلومات | |
| مادر علمی | نیشاپور، مشہد، نجف اشرف |
| اساتذہ | میرزا مہدی اصفہانی • میرزا مہدی آشتیانی • سید عبدالہادی شیرازی • سید محسن حکیم • سید ابوالقاسم خویی |
| شاگرد | محمدمہدی شب زندہ دار • سید محمد رضا مدرسی یزدی • سید علی میلانی • صادق آملی لاریجانی |
| اجازہ اجتہاد از | سید محمد حجت کوہ کمرہ ای۔ |
| تالیفات | توضیح المسائل • شرح شرایع الاسلام• شرح مکاسب محرمہ • عروۃ الوثقی پر حاشیہ، آشنایی با اصول دین و … |
| خدمات | |
| ویب سائٹ | آیت اللہ وحید خراسانی کے دفتر کی آفیشل ویب سائٹ |
حسین وحید خراسانی (1921-2026ء) شیعہ مرجع تقلید اور حوزہ علمیہ قم کے ممتاز اساتذہ میں شمار ہوتے تھے۔ ان کا درسِ خارج حوزہ علمیہ قم کے سب سے پُررونق ترین دروس میں شمار ہوتا تھا۔
وحید خراسانی تعظیم شعائر اور اہل بیتؑ کی عزاداری کے انعقاد اور فروغ پر خصوصی تاکید کرتے تھے۔ ایام فاطمیہ کی عزاداری کے فروغ میں انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ آپ محرم و صفر کی عزاداری کے علاوہ، حضرت فاطمہ(س)، امام علیؑ اور امام جعفر صادقؑ کی شہادت کے ایام میں بھی مجالسِ عزا منعقد کرنے پر زور دیتے تھے اور ان مناسبتوں پر نکالے جانے والے عزاداری کے جلوسوں میں شرکت کرتے تھے۔
آپ آیت اللہ خوئی اور میرزا مہدی اصفہانی کے شاگردوں میں سے تھے۔ آیت اللہ وحید فلسفے اور عرفان کے ناقدین میں سے تھے اور ان علوم کے حصول کے بجائے قرآن اور احادیث کی تعلیمات و معارف پر زور دیتے تھے۔
وحید خراسانی نے متعدد علمی، ثقافتی اور رفاہی ادارے قائم کئے ہیں، جن میں اسلامی علوم و معارف کا تحقیقاتی ادارہ خاتم النبیین، مدرسۂ فقہ امام باقر العلومؑ، مؤسسۂ احیائے امر حضرت امیرالمؤمنینؑ اور مدرسۂ نقد و فرقِ ادیان شامل ہیں۔
حیات علمی
حسین وحید خراسانی 1921ء میں مشہد میں پیدا ہوئے۔[1] بعض منابع میں ان کا مقامِ پیدائش نیشابور بھی بیان کیا گیا ہے۔[2] بعض منابع میں آپ کی تاریخِ پیدائش 2020-2021ء [3] اور 1 جنوری 2021ء[4] بھی بیان کی گئی ہے۔ آپ 17 نومبر 2026ء کو قم میں وفات پا گئے۔[5]
انہوں نے ادبیات عرب کی تعلیم شیخ محمدتقی نیشابوری سے حاصل کی اور سطحیات کے دروس کے لئے شیخ محمد نہاوندی، آقابزرگ اشرفی شاہرودی اور میرزا احمد کفائی جیسے اساتذہ کے سامنے زانوئے تلمذ طے کیا۔[6] بعد ازآں میرزا مہدی اصفہانی، میرزا مہدی آشتیانی اور ہاشم قزوینی کے درسِ خارجِ فقہ میں شرکت کی۔[7]
سن 1948ء میں آپ نے شہرِ رے میں سید محمد حجت کوہ کمری کے ساتھ ایک علمی گفتگو کے بعد ان سے اجازۂ اجتہاد حاصل کیا۔[8] 27 سال کی عمر میں اعلی تعلیم کے لئے نجف اشرف چلے گئے اور وہاں سید عبدالہادی شیرازی، سید محسن حکیم اور خاص طور پر آیت اللہ خوئی کے دروس میں شرکت کی۔[9] نقل کیا گیا ہے کہ آپ نے آیتاللہ خوئی کے ہاں اصول فقہ کا درسِ خارج دو مرتبہ مکمل کیا۔[10] سید محمود حسینی شاہرودی اور سید محمدہادی میلانی کو بھی ان کے دیگر اساتذہ میں شمار کیا جاتا ہے۔[11]
وحید خراسانی نے فلسفے کی تعلیم میرزا ابوالقاسم الٰہی اور میرزا مہدی آشتیانی سے حاصل کی۔[12] شیخ مجتبیٰ قزوینی، صدرا بادکوبہ اور محمد تقی آملی کو بھی فلسفے میں ان کے دیگر اساتذ میں شمار کیا جاتا ہے۔[13]
حسین وحید خراسانی نے 1999ء میں درسِ خارج کا آغاز کیا۔ بارہ سال تک نجف میں تدریس کے بعد، سن 2011ء میں ایران واپس آئے۔ مشہد کے علما اور طلبہ کے اصرار پر ایک سال تک وہاں تدریس کی اور پھر حوزوی علوم کی تدریس کے لیے قم منتقل ہو گئے۔[14] وحید خراسانی کے درسِ خارجِ فقہ اور اصولِ فقہ کو حوزہ علمیہ قم کے سب سے زیادہ پُررونق دروس میں شمار کیا جاتا تھا۔[15] ان کے شاگردوں کی تعداد ایک ہزار تک بھی بیان کی گئی ہے۔[16] کتاب گنجینه دانشمندان میں ان کے شاگردوں کی تعداد 1971ء کی پہلی دہائی میں ایک سو سے زیادہ بتائی گئی ہے۔[17] کہولت سنی اور علالت کے باعث سن 2018ء سے ان کی تدریس کا سلسلہ بند ہو گیا تھا۔[18]

ان کے بعض شاگردوں کے نام درج ذیل ہیں:
- سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (ایران کے موجودہ رہبر اعلی)
- محمد مہدی شب زندہ دار[19]
- سید علی میلانی
- سید محمد رضا مدرسی یزدی[20]
- سید محمد کاظم مدرسی یزدی[21]
- سید محمد جواد علوی بروجردی
- میر سید محمد یثربی
- محسن وحید خراسانی (ان کے فرزند)
- صادق آملی لاریجانی (ان کے داماد)[22]
آیتاللہ وحید خراسانی کے دفتر کی سرکاری ویب سائٹ پر ان کی سوانح حیات کے بارے میں ان کا یہ جملہ نقل کرنے پر اکتفا کیا گیا ہے: «جز قصور و تقصیر چيزی ندارم» میرے دامن میں قصور اور کوتاہی کے سوا کچھ نہیں۔[23]
کہا جاتا ہے کہ وحید خراسانی ایران عراق جنگ کے دوران محاذِ جنگ پر بھی موجود تھے۔[24] آیت اللہ وحید اپنی جوانی میں منبر و خطابت سے بھی وابستہ تھے اور مشہور خطبا میں شمار ہوتے تھے۔[25]
مرجعیت
جامعۂ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے سن 1994ء میں محمد علی اراکی کی وفات کے بعد سات ایسے مراجع تقلید کا اعلان کیا جن کی تقلید کرنا جائز ہے۔ وحید خراسانی بھی ان سات مراجع میں شامل تھے۔[26]
تصانیف

وحید خراسانی کی متعدد تصانیف اور علمی آثار شائع ہو چکے ہیں۔ ان میں بعض ان کی اپنی تصانیف ہیں، جبکہ بعض ان کے دروس کی تقریرات اور بعض ان کی تقاریر و بیانات سے ماخوذ ہیں۔ ان کے شائع شدہ آثار میں درج ذیل کتابیں شامل ہیں: آشنایی با اصول دین، توضیح المسائل، شرائع الاسلام کی شرح، کفایہ پر حاشیہ، مکاسبِ محرّمہ پر حاشیہ، عروۃ الوثقیٰ پر حاشیہ، احکامِ مہاجرین، مناسکِ حج، حلقه وصل رسالت و امامت، به یاد اول مظلوم روزگار، ریحانه رسول اللہ، به یاد آن که مذهب حق یادگار اوست (اس ہستی کی یاد میں جس کی یادگار مذہب حقہ ہے) ، به یاد بضعہ خاتم الانبیاء در طوس حضرت شمس الشموس، به یاد آخرین خلیفه و حجت پروردگار(آخری خلیفہ اور خدا کی آخری حجت کی یاد میں)، فدک نِحله خاتمؐ به دخترشان صدیقه کبری(س)(فدک، رسولِ خاتمؐ کا اپنی دختر صدیقۂ کبریٰ(س) کو بطورِ ہبہ)، مصباح الہدی (4 جلد)، نفس نفیس خاتمیت، ربانی آیات الله و منتهی الآمال جمیع انبیا و اوصیا(اللہ کی ربّانی آیات اور تمام انبیا و اوصیا کی منتہائے آرزو) (2 جلد) اور ان الحسین مصباح الهدی و سفینة النجاة (4 جلد)۔[27]
آیتاللہ وحید خراسانی کے دفتر سے وابستہ مدرسۂ امام باقر العلومؑ کا اشاعتی ادارہ ان کے مجموعۂ آثار کی طباعت اور اشاعت کا کام انجام دیتا ہے۔[28]
شعائرِ الٰہی کا احیا اور اہل بیتؑ کی عزاداری

آیتاللہ وحید خراسانی تعظیم شعائر اور اہل بیتؑ کی شہادت کے موقع پر عزاداری کے انعقاد اور فروغ پر خصوصی تاکید کرتے تھے۔[29] انہیں بالخصوص ایامِ فاطمیہ کی عزاداری کے فروغ میں مؤثر شخصیات میں قرار دیئے جاتے ہیں۔[30] وہ محرم اور صفر میں عزاداری کے انعقاد کے ساتھ ساتھ حضرت فاطمہ(س)، امام علیؑ اور امام جعفر صادقؑ کی شہادت کے ایامِ میں بھی مجالسِ عزا منعقد کرنے پر زور دیتے تھے۔[31] اسی طرح انہوں نے ایامِ شہادت، بالخصوص حضرت فاطمہ(س) کے یومِ شہادت پر عزاداری کے جلوس نکالنے کی بھی تاکید کی تھی۔[32] سن 2019ء میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران بھی انہوں نے طبی ہدایات اور حفاظتی تدابیر کی پابندی کے ساتھ عزاداری جاری رکھنے اور اسے موقوف نہ کرنے پر زور دیا۔[33]

سید محمد حسین فضل اللہ سے منسوب ایک صوتی بیان منظرِ عام پر آنے کے بعد، جس میں انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا(س) کی شہادت سے متعلق بعض احادیث کی اسناد میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا، آیت اللہ جواد تبریزی نے ایک اعلامیے کے ذریعے حضرت فاطمہ(س) کی شہادت کی برسی کے موقع پر جلوس نکالنے کی اپیل کی جس میں آیات عظام وحید خراسانی، لطفاللہ صافی گلپایگانی اور محمد فاضل لنکرانی نے بھی اس جلوس میں شرکت کی۔ اس کے بعد سے ہر سال حضرت فاطمہ(س) کی شہادت کے موقع پر پیدل عزاداری کے جلوس نکالے جاتے تھے، جس میں آیت اللہ وحید خراسانی بھی شرکت کرتے تھے۔[34]

حضرت فاطمہ(س) کے یومِ شہادت پر سرکاری تعطیل کا مطالبہ
حسین وحید خراسانی نے سن 2000ء میں ایران کے اس وقت کے صدر سید محمد خاتمی سے ملاقات کے دوران ان سے حضرت فاطمہ(س) کی تاریخ شہادت کو ایران میں سرکاری تعطیل قرار دئے جانے کا مطالبہ کیا۔[35] اس تجویز کو کابینہ مطرح کرنے[36] اور مجلسِ شورائے اسلامی سے منظوری کے بعد نافذ کر دی گئی۔[37]
آیتاللہ وحید نے اپریل 2018ء میں اپنے درسِ خارج کے دوران امام موسیٰ کاظمؑ کی تاریخ شہادت پر بھی سرکاری تعطیل کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے تاجروں اور دکانداروں سے اس دن اپنا کاروبار بند رکھنے اور حکومت کی طرف سے سرکاری طور پر تعطیل نہ کرنے کی صروت میں حکومتی ٹیکس ادا نہ کرنے کی درخواست کی۔ ان بیانات پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی گئی۔[38]
آرا و نظریات
کہا جاتا ہے کہ آیت اللہ وحید خراسانی سیاسی مباحث اور مناظروں میں حصہ نہیں لیتے تھے اور مرجعیت کے منصب کو ان امور سے بالاتر سمجھتے تھے۔ پہلوی دور میں بھی ان کا یہی طرزِ عمل رہا ہے۔[39] وحید خراسانی کے شاگرد محمد جواد علوی بروجردی کے مطابق وہ مرجعیت اور حوزہ ہائے علمیہ کی خودمختاری، شیعوں اور اہل سنت کے درمیان منطقی روابط کی ضرورت، کافروں کے حملوں کے مقابلے میں شیعوں پر اہل سنت کا دفاع واجب ہونے اور اسلامی جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوششوں کی حرمت کے قائل تھے۔[40]
امام حسینؑ کی عزاداری

وحید خراسانی تعظیم شعائر، بالخصوص حسینی شعائر کی بجا آوری پر خصوصی تاکید کرتے اور اسے واجب سمجھتے تھے؛ تاہم ان کا عقیدہ تھا کہ عزاداری اور شعائر میں خلافِ شرع امور اور بدعت کی روک تھام ضروری ہے۔ ان کے مطابق بلند آواز سے چیخنا چلانا، «لا الٰہ الا فاطمہ» یا «لا الٰہ الا زینب» جیسے جملے کہنا اور خود کو «حسین اللہی» کہنا بدعت ہے۔[41] انہوں نے ایک تقریر میں امام حسینؑ کی عزاداری کے روایتی رسم و رواج کو واقعۂ عاشورا کی عظمت اور امام حسینؑ کی مصیبتوں کے مقابلے میں کوتاہی اور بے ارزش قرار دیا اور ان کا خیال تھا کہ امام حسینؑ کی عزاداری میں افراط کا کوئی مفہوم نہیں ہے۔[42]
اسلامی جمہوری نظام کا تحفظ
آیتاللہ وحید خراسانی نے متعدد مرتبہ اسلامی نظام کے تحفظ پر تاکید کی اور اسے واجبات میں سے اہم ترین واجب قرار دیا۔[43] ان کا کہنا تھا کہ نظام کا تحفظ ہمیشہ کے لیے واجب ہے، یعنی اس وقت تک جب تک یہ پرچم امام زمانہ(عج) کے سپرد نہیں کر دیا جاتا؛ یہ حکم صرف ہمارے موجودہ دور تک محدود نہیں ہے۔[44] انہوں نے عراق کی مجلسِ اعلٰی کے سربراہ سے ملاقات میں عراق کے شیعی نظام کے تحفظ پر بھی زور دیا تھا۔[45]
فلسفے کی مخالفت
علوی بروجردی کے مطابق اگرچہ وحید خراسانی فلسفے اور عرفان پر عبور رکھتے تھے،[46] تاہم وہ فلسفے کو غیر مفید علم سمجھتے اور فلسفہ سکھنے کے مخالف تھے۔[47] ان کے مطابق قرآن اور اہل بیتؑ کی روایات میں انسان کی تمام ضروری معارف و تعلیمات موجود ہیں۔[48] وہ طلاب علم دینہ کو نصیحت کرتے تھے کہ فلسفے میں مشغول ہونے کے بجائے قرآن اور اہل بیتؑ کی روایات کے مطالعے پر توجہ دیں۔[49]

فلموں میں حضرت عباسؑ کے چہرے کی نمائش کی مخالفت
وحید خراسانی نے سن 2010ء میں حوزہ ہائے علمیہ کے مبلغین کے ایک اجتماع میں ٹی وی سیریل مختار نامہ کے ذمہ داران کی طرف سے اس فلم میں حضرت ابوالفضل العباسؑ کا چہرہ دکھائے جانے کے فیصلے پر تنقید کیا۔[50] اسی طرح سن 2015ء میں فلموں میں ائمہ معصومین علیہم السلام کے چہرے دکھائے جانے کے بارے میں کئے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ائمہ معصومینؑ اور حضرت ابوالفضلؑ جیسے امام زادوں کے چہرے اور تصویر دکھانے کو ناجائز قرار دیا۔[51] ان تنقیدوں کو دینی مسائل، حتیٰ کہ دین ظاہری پہلوں کے بارے میں ان کی غیر معمولی حساسیت کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔[52]
فعالیتیں اور قائم کردہ ادارے
حسین وحید خراسانی نے متعدد علمی، ثقافتی اور فلاحی فعالیتیں انجام دیں اور اس سلسلے میں کئی ادارے بھی قائم کیے، جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
- اسلامی علوم و معارف کا تحقیقاتی ادارہ خاتم النبیین: یہ تحقیقاتی ادارہ آیت اللہ وحید خراسانی کی نگرانی میں 2013ء میں قرآن اور اہل بیتؑ کی تعلیمات کی نشرو اشاعت اور دفاع کے مقصد سے قائم کیا گیا۔[53] اس ادارے سے وابستہ مؤسسۂ آموزش عالی حوزوی خاتم النبیینؐ کا اشاعتی شعبہ بھی ہے۔[54]
- مدرسۂ فقہ امام باقرالعلومؑ: اس مدرسے نے آیت اللہ وحید خراسانی کے حکم اور نگرانی میں سن 2005ء میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ اس کے قیام کا مقصد طلبہ کو فقہ اور اصول کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا، ان کے اعتقادی مبانی کو مضبوط اور عمق بخشنا اور تبلیغی مہارتوں کو فروغ دینا تھا۔[55]
- مؤسسۂ احیائے امر حضرت امیرالمؤمنینؑ: یہ ادارہ سن 2006ء سے مختلف شہروں میں ضرورت مندوں کی عزت و تکریم اور ان کی مالی معاونت کے مقصد سے قائم کیا گیا۔[56]
- موکب مدرسۂ امیرالمؤمنینؑ: یہ موکب سن 2012ء میں نجف سے کربلا جانے والے راستے پر ستون نمبر 998 کے مقام پر اربعین کی زیارت کے پیدل سفر اور دیگر مذہبی مناسبتوں کے دوران زائرین کی خدمت کے لئے قائم کیا گیا۔[57]
ان کے علاوہ کرمان میں مدرسۂ علمیہ حضرت فاطمہ زہرا(س)، مشہد میں ادیان و فرق کے مطالعے کا مدرسہ، نجف میں مدرسۂ علمیہ امیرالمؤمنینؑ اور انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں مرکز علوم اسلامی خاتم النبیینؐ بھی آیت اللہ وحید خراسانی سے وابستہ اور ان کی نگرانی میں کام کرنے والے دیگر اداروں اور مراکز میں شمار ہوتے ہیں۔[58]
حوالہ جات
- ↑ شریف رازی،گنجینه دانشمندان، ج2، ص300۔
- ↑ «زندگینامه آیتالله العظمی وحید خراسانی»، مؤسسه جهانی سبطین ویب سائٹ؛ «آیت الله حسین وحید خراسانی»، رسا نیوز ایجنسی۔
- ↑ طالبیان شریف، «وحید دوران»، اجتہاد نیٹ ورک۔
- ↑ «زندگینامه آیت الله وحید خراسانی | آیتالله وحید خراسانی چند سال دارد؟»، شیعہ نیوز ویب سائٹ۔
- ↑ «آیتالله وحید خراسانی دار فانی را وداع گفت»، وبگاه خبری تابناک؛ «ارتحال فقیه اهل بیت علیهم السلام مرجع عالیقدر جهان تشیع»، دفتر آیتالله وحید خراسانی کی آفیشل ویب سائٹ۔
- ↑ طالبیان شریف، «وحید دوران»، اجتہاد نیٹ ورک۔
- ↑ طالبیان شریف، «وحید دوران»، اجتہاد نیٹ ورک؛ انصاری قمی، العقد النضید، ص5۔
- ↑ شریف رازی،گنجینه دانشمندان، ج2، ص301۔
- ↑ شریف رازی،گنجینه دانشمندان، ج2، ص301؛ «زندگینامه آیتالله العظمی وحید خراسانی»، مؤسسه جهانی سبطین ویب سائٹ۔
- ↑ طالبیان شریف، «وحید دوران»، اجتہاد نیٹ ورک۔
- ↑ طالبیان شریف، «وحید دوران»، اجتہاد نیٹ ورک۔
- ↑ شریف رازی،گنجینه دانشمندان، ج2، ص301؛ انصاری قمی، العقد النضید، ص5۔
- ↑ طالبیان شریف، «وحید دوران»، اجتہاد نیٹ ورک۔
- ↑ شریف رازی،گنجینه دانشمندان، ج2، ص301؛ «زندگینامه آیتالله العظمی وحید خراسانی»، مؤسسه جهانی سبطین ویب سائٹ۔
- ↑ سلیمانیه، پل تا جزیره، ص68؛ «آیت الله حسین وحید خراسانی»، رسا نیوز ایجنسی۔
- ↑ انصاری قمی، العقد النضید، ص5؛ «سلوک مراجع/ سید محمد واعظ موسوی: حضرت آیتالله وحید خراسانی با عمل تأکید اخلاقی خود را نشان می دهند ...»، شفقنا نیوز ایجنسی۔
- ↑ شریف رازی، گنجینه دانشمندان، ج2، ص301۔
- ↑ «آیت الله حسین وحید خراسانی»، رسا نیوز ایجنسی۔
- ↑ «شبزندهدار کیست؟»، فارس نیوز ایجنسی۔
- ↑ «زندگینامه حضرت حجه الاسلام والمسلمین سید محمد رضا مدرسی یزدی»، جامعه مدرسین حوزه علمیه قم کی ویب سائٹ۔
- ↑ «زندگینامه آیت الله سید محمد کاظم مدرسی»، پایگاه دفتر آیتالله سید محمدکاظم مدرسی۔
- ↑ «زندگینامه آیت الله وحید خراسانی | آیتالله وحید خراسانی چند سال دارد؟»، شیعہ نیوز ویب سائٹ۔
- ↑ «درباره مرجعیت»، دفتر حضرت آيتالله العظمی وحید خراسانی کی ویب سائٹ۔
- ↑ «نگاهی به منش اجتماعی آیتالله وحید خراسانی»، اجتہاد نیٹ ورک۔
- ↑ «سلوک مراجع/ سید محمد واعظ موسوی: حضرت آیتالله وحید خراسانی با عمل تأکید اخلاقی خود را نشان می دهند ...»، شفقنا نیوز ایجنسی۔
- ↑ «بیانیه مهم درباره مرجعیت پس از رحلت حضرت آیتالله العظمی اراکی»، وبگاه جامعه مدرسین حوزه علمیه قم۔
- ↑ «آثار حضرت آیت الله العظمی وحید خراسانی دام ظله»، نشر خاتم آفیشل ویب سائٹ؛ «بخشی از آثار و تألیفات آیت الله العظمی وحید خراسانی»، حوزه نیوز ایجنسی۔
- ↑ «نمایشگاه مجموعه آثار حضرت آیت الله العظمی وحید خراسانی»، پایگاه دفتر حضرت آیتالله العظمی وحید خراسانی۔
- ↑ نگاه کنید به: «آیت الله وحید خراسانی: حفظ نظام برای همیشه اوجب واجبات است»، آرشیو روزنامه کیهان۔
- ↑ «سلوک مراجع/ آیت الله علوی بروجردی: علم فقهی حضرت آیت الله وحید خراسانی جامع و قوی است ...»، شفقنا نیوز ایجنسی۔
- ↑ «آیت الله وحید خراسانی: حفظ نظام برای همیشه اوجب واجبات است»، آرشیو روزنامه کیهان۔
- ↑ «آیت الله وحید خراسانی: حفظ نظام برای همیشه اوجب واجبات است»، آرشیو روزنامه کیهان۔
- ↑ «نظر آیتالله وحید درباره برگزاری مجالس عزاداری محرم در ایام کرونایی»، اجتہاد نیٹ ورک؛ «پیام آیات صافی گلپایگانی، مکارم شیرازی و وحید خراسانی به سوگواران فاطمی»، اجتہاد نیٹ ورک۔
- ↑ پایان فقیه فتواهای جنجالی، فرارو نیوز ویب سائٹ۔
- ↑ «ماجرای تعطیل شدن روز شهادت حضرت زهرا»، مشرقنیوز ویب سائٹ۔
- ↑ «ناگفتههای تصویب تعطیلی سالروز شهادت حضرت زهرا»، وبگاه شیعهنیوز۔
- ↑ «ناگفتههای تصویب تعطیلی سالروز شهادت حضرت زهرا»، وبگاه شیعهنیوز۔
- ↑ نگاه کنید به: «آیا تعطیل نکردن روز شهادت ائمهؑ هتک حرمت آنهاست؟»، مهر نیوز ایجنسی؛ «زعمای حوزه سخنان تفرقه انگیز و خلاف وحدت نزنند/ دعوت به عدم پرداخت مالیات، تیشه زدن به ریشه اقتصاد نظام است»، اجتهاد نیٹ ورک۔
- ↑ «نگاهی به منش اجتماعی آیتالله وحید خراسانی»، اجتہاد نیٹ ورک؛ «سلوک مراجع/ آیت الله علوی بروجردی: علم فقهی حضرت آیت الله وحید خراسانی جامع و قوی است ...»، شفقنا نیوز ایجنسی۔
- ↑ «سلوک مراجع/ آیت الله علوی بروجردی: علم فقهی حضرت آیت الله وحید خراسانی جامع و قوی است ...»، شفقنا نیوز ایجنسی۔
- ↑ «توضيح آيتالله وحيد درباره سوءبرداشتها»، خبرگزاری تابناک؛ «آیت الله وحید خراسانی: در عزاداری ها، کارهای خلافی رائج شده که بدعت است»، آنلاین نیوز ایجنسی۔
- ↑ «حضرت آیت الله وحید خراسانی: آنچه مردم در عزاداری سیدالشهدا ؑ انجام دهند، همه تفریط است؛ در عزاداری او افراط معنا ندارد»، شفقنا نیوز ایجنسی۔
- ↑ ملاحظہ کیجئے: «آیتالله العظمی وحیدخراسانی: حفظ نظام از اوجب واجبات است»، حوزه نیوز ایجنسی؛ «آیت الله وحید خراسانی: حفظ نظام برای همیشه اوجب واجبات است»، آرشیو روزنامه کیهان؛ «آیت الله وحید خراسانی; حفظ نظام جمهوری اسلامی از اوجب واجبات است»، پایگاه اطلاعرسانی حوزه۔
- ↑ «آیت الله وحید خراسانی: حفظ نظام برای همیشه اوجب واجبات است»، آرشیو روزنامه کیهان۔
- ↑ «آیتالله العظمی وحیدخراسانی: حفظ نظام از اوجب واجبات است»، حوزه نیوز ایجنسی۔
- ↑ سید محمد جواد علوی بروجردی، مصاحبه با شیعه نیوز۔
- ↑ «آیتالله العظمی وحید خراسانی و نقد فلسفه و عرفان»، مرجع ما سائٹ۔
- ↑ «آیتالله وحید خراسانی: عاشق فلسفه بودم»، تابناک ویب سائٹ۔
- ↑ «آیتالله وحید خراسانی: عاشق فلسفه بودم»، تابناک ویب سائٹ۔
- ↑ «هشدار و تهدید شدیداللحن آیتالله وحید خراسانی در مورد نمایش چهره حضرت ابوالفضل در سریال مختار»، آنلاین نیوز ایجنسی۔
- ↑ «واکنش مراجع عظام تقلید به اکران فیلم رستاخیز»، حوزه نیوز ایجنسی۔
- ↑ «نگاهی به منش اجتماعی آیتالله وحید خراسانی»، اجتہاد نیٹ ورک۔
- ↑ «درباره پژوهشگاه»، وبگاه پژوهشگاه علوم و معارف اسلامی خاتم النبیینؐ۔
- ↑ «درباره ما»، نشر خاتم آفیشل ویب سائٹ۔
- ↑ «معرفی مدرسه فقهی امام باقرالعلوم علیهالسلام»، مدرسه الامام الباقرالعلومؑ ویب سائٹ۔
- ↑ «مؤسسه احیاء امر حضرت امیرالمؤمنین علیه السلام»، پایگاه دفتر حضرت آیتالله العظمی وحید خراسانی۔
- ↑ «موکب مدرسةأمیرالمؤمنین علیه السلام _ عمود998»، پایگاه دفتر حضرت آیتالله العظمی وحید خراسانی۔
- ↑ «مؤسسات»، پایگاه دفتر حضرت آیتالله العظمی وحید خراسانی۔
مآخذ
- «آیتالله سیدمجتبی خامنهای رهبر جدید ایران کیست» (آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے رہبر کون ہیں؟)، تسنیم نیوز ویب سائٹ، تاریخِ درج مطلب: 9 مارچ 2026ء، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- «ارتحال فقیه اهل بیت علیهم السلام مرجع عالیقدر جهان تشیع» (فقیہ اہل بیتؑ اور عالمِ تشیع کے عالی قدر مرجع کی رحلت)، دفتر آیت اللہ وحید خراسانی کی ویب سائٹ، تاریخِ درج مطلب: 17 نومبر 2026ء، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- «آیتالله وحید خراسانی دار فانی را وداع گفت» (آیت اللہ وحید خراسانی نے دارِ فانی کو الوداع کہا)، تابناک نیوز ویب سائٹ، تاریخِ درج مطلب: 17 نومبر 2026ء، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- «آیتالله العظمی وحیدخراسانی: حفظ نظام از اوجب واجبات است» (آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی: نظام کی حفاظت سب سے اہم واجب ہے)، حوزه نیوز ایجنسی، تاریخِ درج مطلب: 4 ستمبر 2012ء، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- «آیت الله وحید خراسانی: حفظ نظام برای همیشه اوجب واجبات است» (آیت اللہ وحید خراسانی: نظام کی حفاظت ہمیشہ سب سے اہم واجب ہے)، آرشیو روزنامہ کیهان، 20 اپریل 2012ء۔
- «آیت الله وحید خراسانی؛ حفظ نظام جمهوری اسلامی از اوجب واجبات است» (آیت اللہ وحید خراسانی: اسلامی جمہوریہ کے نظام کی حفاظت سب سے اہم واجب ہے)، حوزه آفیشل ویب سائٹ، تاریخِ درج مطلب: 11 مارچ 2011ء، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- «آیتالله العظمی وحید خراسانی و نقد فلسفه و عرفان» (آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی اور فلسفہ و عرفان پر نقد)، مرجع ما ویب سائٹ، تاریخِ درج مطلب: 9 جنوری 2013ء، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- «آیت الله وحید خراسانی: در عزاداری ها، کارهای خلافی رائج شده که بدعت است» (آیت اللہ وحید خراسانی: عزاداریوں میں خلافِ شرع کام رائج ہو گئے ہیں جو بدعت ہیں)، آنلاین نیوز ایجنسی، تاریخِ درج مطلب: 7 دسمبر 2010ء، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- «آیتالله وحید خراسانی: عاشق فلسفه بودم» (آیت اللہ وحید خراسانی: میں فلسفے کا عاشق تھا)، تابناک ویب سائٹ، تاریخِ درج مطلب: 29 جنوری 2014ء، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- انصاری قمی، محمدرضا، العقد النضید؛ تقریرا لأبحاث المسجد الأعظم فی فقه العقود و المعاملات، قم، دار التفسیر، 1429ھ۔
- «بیانیه مهم درباره مرجعیت پس از رحلت حضرت آیتالله العظمی اراکی» (حضرت آیت اللہ العظمیٰ اراکی کی رحلت کے بعد مرجعیت کے بارے میں اہم بیان)، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی ویب سائٹ، تاریخِ درج مطلب: 18 ستمبر 2007ء، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- «توضيح آيتالله وحيد درباره سوءبرداشتها» (غلط فہمیوں کے بارے میں آیت اللہ وحید کی وضاحت)، تابناک نیوز ایجنسی، تاریخِ درج مطلب: 14 اپریل 2008ء، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- «حضرت آیت الله وحید خراسانی :آنچه مردم در عزاداری سیدالشهدا ؑانجام دهند، همه تفریط است؛ در عزاداری او افراط معنا ندارد» (حضرت آیت اللہ وحید خراسانی: لوگ سید الشہداء علیہ السلام کی عزاداری میں جو کچھ کرتے ہیں وہ سب تفریط ہے؛ ان کی عزاداری میں افراط کا کوئی معنی نہیں)، شفقنا نیوز ایجنسی، تاریخِ درج مطلب: 20 اکتوبر 2015ء، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- «درباره پژوهشگاه» (تحقیقاتی مرکز کے بارے میں)، اسلامی علوم و معارف کا تحقیقاتی مرکز خاتم النبیین کی ویب سائٹ، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- «زندگینامه آیت الله وحید خراسانی | آیتالله وحید خراسانی چند سال دارد؟» (آیت اللہ وحید خراسانی کی سوانح عمری | آیت اللہ وحید خراسانی کی عمر کتنی ہے؟)، شیعہ نیوز ویب سائٹ، تاریخِ درج مطلب: 4 نومبر 2026ء، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- «زندگینامه آیتالله العظمی وحید خراسانی» (آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی سوانح عمری)، مؤسسہ عالمی سبطین کی ویب سائٹ، تاریخِ درج مطلب: 26 نومبر 2009ء، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- «زندگینامه حجت الاسلام والمسلمین سید محمدرضا مدرسی یزدی» (حجت الاسلام والمسلمین سید محمدرضا مدرسی یزدی کی سوانح عمری)، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی ویب سائٹ، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- «سلوک مراجع/ سید محمد واعظ موسوی: حضرت آیتالله وحید خراسانی با عمل تأکید اخلاقی خود را نشان می دهند ...» (مراجع کا سلوک/ سید محمد واعظ موسوی: حضرت آیت اللہ وحید خراسانی اپنے عمل سے اخلاقی تاکید کا اظہار کرتے ہیں ...)، شفقنا نیوز ایجنسی، تاریخِ درج مطلب: 17 نومبر 2018ء، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- «سلوک مراجع/ آیت الله علوی بروجردی: علم فقهی حضرت آیت الله وحید خراسانی جامع و قوی است ...» (مراجع کا سلوک/ آیت اللہ علوی بروجردی: حضرت آیت اللہ وحید خراسانی کا فقہی علم جامع اور مضبوط ہے ...)، شفقنا نیوز ایجنسی، تاریخِ درج مطلب: 26 مئی 2020ء، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- سلیمانیہ، مہدی، پل تا جزیره: تأملاتی جامعهشناختی در موقعیت پساانقلابی روحانیت، اصفہان، نشر آرما، 2018ء۔
- شریف رازی، محمد، گنجینہ دانشمندان، تہران، کتاب فروشی اسلامیہ، 1973ء۔
- طالبیان شریف، حسن، «وحید دوران» (وحید دوراں)، شبکہ اجتہاد، تاریخِ درج مطلب: 27 اپریل 2019ء، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- «ماجرای تعطیل شدن روز شهادت حضرت زهرا» (حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یومِ شہادت پر (ایران) میں سرکاری چھٹی ہونے کا واقعہ)، مشرق نیوز ویب سائٹ، تاریخِ درج مطلب: 23 اپریل 2012ء، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- «مؤسسه احیاء امر حضرت امیرالمؤمنین علیه السلام»، دفتر حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی ویب سائٹ، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- «ناگفتههای تصویب تعطیلی سالروز شهادت حضرت زهرا» (حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی سرکاری چھٹی کی منظوری کے ناگفتہ پہلو)، شیعہ نیوز ویب سائٹ، تاریخِ درج مطلب: 23 اپریل 2012ء، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- «نگاهی به منش اجتماعی آیتالله وحید خراسانی» (آیت اللہ وحید خراسانی کے سماجی مزاج پر ایک نظر)، شبکہ اجتہاد، تاریخِ درج مطلب: 14 مارچ 2016ء، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- «واکنش مراجع عظام تقلید به اکران فیلم رستاخیز» (مراجع عظام تقلید کا فلم رستاخیز کی نمائش پر ردِ عمل)، حوزه نیوز ایجنسی، تاریخِ درج مطلب: 13 جولائی 2015ء، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔
- «هشدار و تهدید شدیداللحن آیتالله وحید خراسانی در مورد نمایش چهره حضرت ابوالفضل در سریال مختار» (مختار نامہ میں حضرت ابوالفضل علیہ السلام کا چہرہ دکھانے کے بارے میں آیت اللہ وحید خراسانی کی شدید لہجے میں تنبیہ اور دھمکی)، آنلاین نیوز ویب سائٹ، تاریخِ درج مطلب: 4 دسمبر 2010ء، تاریخِ مشاہدہ: 17 نومبر 2026ء۔